اب واٹس ایپ پربھیجی گئی ویڈیو کو بغیر ڈاؤن لوڈ کیے دیکھ سکتے ہیں

یہ سہولت ابھی محض اینڈ رائیڈ صارفین کو مہیا کی گئی ہے

09:21 PM, 24 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی گئی ہے۔ اب واٹس ایپ پر دوستوں کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیو کو آپ بغیر ڈاؤن لوڈ کیے دیکھ سکتے ہیں۔یہ بات ان لوگوں کےلئے بہت فائدہ مند ہوگی جن کے موبائل فون میں میموری کارڈ نہیں لگتا اور وہ زیادہ میموری نہ ہونے کی وجہ سے واٹس ایپ ویڈیوز دیکھنے سے محروم رہتے ہیں۔

لیکن اب واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی اس مشکل کو حل کردیا ہے ۔ اب تمام لوگ بغیر ڈاؤن لوڈ کیے یہ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔یہ سہولت ابھی محض اینڈ رائیڈ صارفین کو مہیا کی گئی ہےجبکہ آئی او ایس اور وینڈوز فون صارفین بھی جلد اس سروس سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

مزیدخبریں