کراچی : جماعة الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کا وادی نیلم میں نہتے شہریوں اور فوجی جوانوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے۔ لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ اور گولہ باری غیر اعلانیہ جنگ کے مترادف ہے۔ بھارت اشتعال انگیزی پھیلاکر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے۔ آج 25 نومبر بعد نماز جمعہ کراچی پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ اور شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں کارکنان و ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں شہر بھر سے جماعة الدعوة کے ضلعی، تحصیلی اور علاقائی ذمے داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ بھارت جارحانہ اقدامات سے امن و امان کی صورت حال خراب کرنا چاہتا ہے۔ جارحیت پسندی بھارت کو مہنگی پڑے گی۔ سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں اور بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان خاموشی اختیار نہ کرے۔ بھارت اس سے قبل بھی کشمیر کے متعدد سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کرتا رہا ہے۔ اگر بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہیں آتا تو پاکستان بھی اپنی دفاع میں حق بجانب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کے بعد ایل او سی کے پار بھی خون بہانا چاہتا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے بے گناہ شہری، مکانات اور مال مویشی بھی خطرات کی زد میں ہیں۔ اشتعال انگیزی کے نتائج بھارت کے حق میں بہتر نہیں ہوں گے۔ آج جمعے کو پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرکے بھارت کو پیغام دیں گے کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان ایک صفحے پر ہیں۔ پاک افواج ہر جارحیت کا جواب دینا جانتی ہے۔
بھارتی افواج کا وادی نیلم میں نہتے شہریوں اور فوجی جوانوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے
جماعة الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کا وادی نیلم میں نہتے شہریوں اور فوجی جوانوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے
07:46 PM, 24 Nov, 2016