آرمی چیف نے اپنی زندگی شہدا کے لواحقین کیلئے وقف کر دی

آرمی چیف نے وطن پرجان نچھاور کرنے والوں کو دوران ملازمت یاد رکھا تو ریٹائرمنٹ پر بھی شہدا کی قربانیوں کا ذکر نہ بھولے۔سپہ سالار نے اپنی زندگی شہداکے لواحقین کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کرنے کا اعلان کر دیا

07:53 PM, 24 Nov, 2016

اسلام آباد: آرمی چیف نے وطن پرجان نچھاور کرنے والوں کو دوران ملازمت یاد رکھا تو ریٹائرمنٹ پر بھی شہدا کی قربانیوں کا ذکر نہ بھولے۔سپہ سالار نے اپنی زندگی شہداکے لواحقین کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کرنے کا اعلان کر دیا۔

جنرل راحیل شریف کاشہداپاک فوج کیلئے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام کرنے کا عزم کر لیا۔سپہ سالار کہتے ہیں کہ ان کا جینا مرنا ملک کیلئے ہے۔ سروس پوری کرتے ہوئےانہوں نے باقی زندگی شہداکے لواحقین کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر دی ہے۔دوران ملازمت بھی آرمی چیف جی ایچ کیو میں منعقد ہ تقریبات میں شہداکے خاندانوں سے اظہار یک جہتی کرتے رہے۔ انہیں ایوارڈز دیے اور وطن کیلئے قربانیوں کو ہمیشہ سلام پیش کیا۔

مزیدخبریں