نائجیریا کی سیکورٹی فورسز نے ’150 پرامن مظاہرین ہلاک کر دیے‘

نائجیریا کی سیکورٹی فورسز نے ’150 پرامن مظاہرین ہلاک کر دیے‘

ابوجا: انسانی حقوق کے ادارے ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ نائجیریا کی سکیورٹی فورسز نے اگست 2015 کے بعد سے اب تک ڈیڑھ سو سے زیادہ پرامن مظاہرین کو ہلاک کیا ہے۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے آزادی کی مہم چلانے والوں کے مظاہروں کے دوران گولیاں چلائیں جو ہلاکتوں کا سبب بنیں ۔نائجیریا کی پولیس نے غیرضروری طاقت کے استعمال سے انکار کیا ہے۔ جب کہ سرکاری فوج نے کہا ہے کہ ایمنیسٹی اس کی ساکھ کو خراب کرنے کے درپے ہے۔

ایمنیسٹی کی رپورٹ تقریباً دو سو لوگوں کے انٹرویوز پر مبنی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایک سو سے زائد تصاویر اور 87 ویڈیوز بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں ایمنیسٹی نے 'ماورائے عدالت قتل' کا الزام بھی عائد کیا ہے جب 26 مئی 2016 کو بیافرا کے یادگاری دن کے موقعے پر اونیتشا میں 60 افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں