کاجول نے اپنی خوبصورتی کے بارے میں اہم انکشاف کر دیا

وہ خوبصورت ہیں اور جب انھیں یقین ہوا تو ان کا اعتماد مضبوط ہوتا گیا

07:39 PM, 24 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی:کاجول ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو اپنی باوقار اور منجھی ہوئی اداکاری کیلئے جانی جاتی ہیں۔انہوں اب تک چند ایسی فلمیں کی ہیں جو نہ صرف کاروباری طور پر کامیاب رہیں بلکہ ان میں سے کئی فلموں میں کاجول کی جاندار اداکاری کو بہت سراہا گیا ہے۔کاجول اپنی پسند اور وقت کے مطابق کام کرتی ہیں اور یہ انڈسٹری کی ہر ہیروئن کی قسمت میں نہیں کہ وہ جب اور جس کے ساتھ چاہیں کام کریں

حال ہی میں کاجول نے اپنے بارے میں انتہائی دلچسپ بات بتائی، ان کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات پر یقین کرنے میں بہت وقت لگا کہ وہ خوبصورت ہیں اور جب انھیں یقین ہوا تو ان کا اعتماد مضبوط ہوتا گیا۔ایک کاسمیٹک برانڈ کے لانچ کے موقع پر 42 سالہ کاجول کا کہنا تھا کہ عموماً خواتین اپنا خیال نہیں رکھتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احساس کہ آپ خوبصورت ہیں، آپ کا اعتماد بڑھاتا ہے۔

مزیدخبریں