چیئر مین کا بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں میں تعلیمی نظام کو بہتر بنا نے کا اعلان

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے عارف حسین انگلش میڈیم اسکولوں سمیت بلدیہ کورنگی کے زیر انتظامات اسکولوں میں تعلیمی نظام کو بہتر بنا نے کے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جہالت کا خاتمہ جب ہی ہوسکتا ہے

07:31 PM, 24 Nov, 2016

کراچی :  چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے عارف حسین انگلش میڈیم اسکولوں سمیت بلدیہ کورنگی کے زیر انتظامات اسکولوں میں تعلیمی نظام کو بہتر بنا نے کے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جہالت کا خاتمہ جب ہی ہوسکتا ہے جب ہم اپنے اسکولوں کو جدید درسگاہ بنا ئیں اور اس میں جدید علوم سے طلباء و طالبات کو روشناش کرائیں ملک میں تعلیم کو فروغ سے پھیلنے میں رکاوٹ ہمارے معاشرے میں دوہرا تعلیمی نظام ہے بلدیہ کورنگی اپنے زیر انتظام اسکولوں میں عمارت کی بہتری کے ساتھ معیاری تعلیم کو بھی یقینی بنا نے کے لئے عملی جدو جہد کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام عارف حسین انگلش اسکول کیمپس 5میں سکینڈری سیکشن اور نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سید وقار شاہ،یوسی 24کے چیئر مین مرزا ساجد بیگ ،وائس چیئر مین یوسی 19فرید احمد ،فرحان خان ،چیئر مین یوسی 18ہاشم رضا جیلانی بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام عار حسین انگلش میڈیم اسکول کا شمار شہر کے ماڈل درسگاہوں میں ہوتا ہے جہاں طلباء و طالبات کو انگلش میڈیم تعلیم کے ساتھ جدید علوم سے بھی آراستہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ حکومتی سطح پر تعلیمی اصلاحات بے حد ضروری ہے دوہرے تعلیمی معیار کو ختم کرنے کے لئے اسکولوں کی عمارت کی بہتری ،سہولتوں کی فراہمی اور اساتذہ و اسٹاف کی کمی کو دور کرنا ہوگا چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ عارف حسین انگلش میڈیم اسکولوںمیں سیکنڈری سیکشن کا قیام اور نئی بلڈنگ کی تعمیر کا مقصد اسے مزید تقویت دیکر شہر کے لئے ماڈل درسگاہ کا تصور پیدا کرنا ہے۔چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ ضلع میں تمام زیر انتظام اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنا یا جائے عارف حسین انگلش میڈیم اسکولوں سمیت بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کے اساتذہ کے تنخواہوں کے مسائل کو جلد حل کیا جائیگا ضلع کورنگی میں تعلیمی نظام کی بہتری اور درسگاہوں کے مسائل سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کیا جائیگا اور اسے بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں