بھارت نے جب بھی حملہ کیا اسے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا، مصدق ملک

ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے جب بھی حملہ کیا اسے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ ہمارے ایک فوجی کے بدلے ان کے 3 فوجی مارے گئے

06:50 PM, 24 Nov, 2016

اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے جب بھی حملہ کیا اسے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ ہمارے ایک فوجی کے بدلے ان کے 3 فوجی مارے گئے۔نیو نیوز کے مطابق ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔ پاکستان نے ہر فورم پر معاملے کے خلاف آواز بلند کی۔ ہماری خارجہ پالیسی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ پاکستان معصوم کشمیریوں پر مظالم کو اجاگر کرتا رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔ بھارت نے ہمارے 4 فوجی شہید کیے تو ہم نے ان کے 7 فوجی مارے، بھارت نے جب بھی حملہ کیا اسے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ ہمارے ایک فوجی کے بدلے بھارت کے 3 فوجی مارے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ چند روز کے دوران 7 پاکستانی فوجیوں سمیت 15 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو بھی بھارتی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مزیدخبریں