لاہور : ا سٹیج اداکارہ ندا ملک کا اپنی نئی فلم میں عمران خان کو ”وزیر اعظم “بنانے کا فیصلہ،عمران خان کے کردار کیلئے فہد مصطفی کوفلم میں شامل کیاجائیگا۔اسٹیج کی اداکارہ ندا ملک نے کہا کہ عمران خان کئی سالوں سے وزیر اعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں جو پوری نہیں ہو رہی لیکن میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انکی یہ خواہش پوری کی جائے اس لیے میں جنوری میں ”پی ایم “کے نام سے فلم بنانے جا رہی ہوں جس میں عمران خان کا بطور وزیر اعظم کردار فہد مصطفی کر یں گے اور فلم کیلئے ابتدائی ہوم ورک بھی مکمل کر لیا ہے اور دسمبر کے آخر تک اس حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دیدی جائیگی۔
اہم خبر! عمران خان کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ
عمران خان کو ”وزیر اعظم “بنانے کا فیصلہ،عمران خان کے کردار کیلئے فہد مصطفی کوفلم میں شامل کیاجائی
06:39 PM, 24 Nov, 2016