وہ ایک قدرتی پھل جو کھانسی روکنے کیلئے کسی بھی دوا سے زیادہ موثر ہے

06:27 PM, 24 Nov, 2016

نیویارک: ہمیشہ ہی سے کینو اور مالٹے کو وٹامن سی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کھانسی کے لئے مفیدسمجھا جاتا ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ پھل کھانسی میں کافی آرام دیتا ہے لیکن ایک اور پھل ایسا بھی ہے جس کے بارے میں ماہرین صحت کہتے ہیں کہ یہ کھانسی سے شربت سے بھی 500فیصد زیادہ مفید ہے۔اس پھل کا نام اناناس یا پائن ایپل ہے۔

سردیوں کی وہ غذائیں جو آپ کو موسمی بیماریوں سے دور ررکھنے میں مدد دے سکتی ہیں۔اس پھل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ جنوبی اور وسطی امریکہ میں کاشت کیا جاتا تھا اور پھرکرسٹوفر کولمبس کے دنوں میں یورپ میں پہلی بار جنوبی امریکہ سے لایا گیا اور ابتدائی ایام میں صرف اشرافیہ ہی اسے خریدنے کا کھانے کی استطاعت رکھتی تھی۔یہ نظام انہضام کے لئے بہت مفید ہے اور ساتھ ہی جسم میں موجود انفیکشنسزکو ختم کرتا ہے۔اس میں موجود طاقتور انٹی آکسیڈینٹ اور انزائمز(خامرے)اسے مفید بناتے ہیں۔برومیلین نامی خامرہ کی وجہ سے یہ جوڑوں کے درد،سوجن اور سرجری کو جلد مندمل کرتا ہے۔یہ بیکٹیریا کو ختم کرنے کے ساتھ جسم میں موجودانفیکشن کو ختم کرتاہے،اس میں موجود وٹامن سی کی وجہ سے یہ کھانسی اور زکام میں بہت زیادہ آرام دیتا ہے۔ایک کپ پائن ایپل روزانہ کھانے سے ہمارے جسم کی وٹامن سی کی طلب پوری ہوتی ہے،اس کی وجہ سے خون کی شریانیں بھی کھلتی ہیں اور یہ پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔اس کے علاوہ اناناس میں وٹامن بی6،میگنیشیم،میگنیز، پوٹاشیم اور رائبوفلیوین ہوتی ہے جو کہ جسم کی توانائی کی مقدار کو پوری کرتی ہے۔اس کے جوس کی وجہ سے کھانسی ختم ہوتی ہے اور ساتھ ہی جسم میں موجود بلغم کم ہوتی ہے۔ایک تحقیق میں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ یہ کھانسی کے شربت سے پانچ گنازیادہ مفید ہے۔2010ءمیں ٹی بی کے مریضوں پرکی گئی تحقیق میں دیکھا گیا کہ اگر انہیں پائن ایپل کا جوس،شہد،سیاہ مرچ اور نمک والا مشروب دیا جائے تو ان کے پھیپھڑوں میں موجود بلغم تیزی سے کم ہوتا ہے۔اگر آپ بھی کھانسی اور بلغم سے نجات چاہتے ہیں تو ذیل میں بتائی گئی ترکیب کے ذریعے ایسا ممکن ہے:

اجزاء
ایک کپ تازہ اناناس
ایک کواٹر لیموں کا رس
تازہ ادرک (10سے20گرام)
ایک چمچ تازہ شہد
آدھ چائے کا چمچ سرخ مرچ
تھوڑی سی ہلدی
تمام اجزاءکو اچھی طرح باریک کریں اور دن میں دو سے تین بار یہ مشروب پینے سے آپ کی کھانسی دور ہوجائے گی۔اس قدرتی طریقے کا کوئی سائیڈ ایفکٹ بھی نہیں اور اس کا ذائقہ بھی مزیدار ہے۔

مزیدخبریں