امریکہ کے ایک لاکھ 34 ہزار فوجیوں کی حساس معلومات چوری

05:02 PM, 24 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: امریکی بحریہ نے بتایا ہے کہ ہیکروں نے دراندازی کے ذریعے سابق اور موجودہ تقریبا 134386 میرینز کے متعلق حساس معلومات تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ ان معلومات میں سوشل انشورنس کے نمبر بھی شامل ہیں۔

امریکی بحریہ سے متعلق ایک معاہدے پر کام کرنے والے ایک امریکی کمپنی کے ملازم کے زیر استعمال لیپ ٹاپ کو ہیک کرلیا گیا۔ کمپنی نے امریکی بحریہ کو ہیکنگ کی کارروائی کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا جب کہ متعلقہ میرینز کو آئندہ ہفتوں کے دوران مطلع کر دیا جائے گا۔ امریکی بحریہ کے ایڈمرل روبرٹ بیرک کے مطابق اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ یہ ہمارے میرینز کے حوالے سے اعتماد اور بھروسے کا مسئلہ ہے۔

بیرک نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ امریکی بحریہ کے مطابق اس مرحلے میں ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے کہ ہیکروں کی رسائی میں آنے والی معلومات کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں