چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیارکرلیا، عالمی ریکارڈ قائم کردیا

04:51 PM, 24 Nov, 2016

بیجنگ: چین کی ڈرون میکر کمپنی نے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیار کرکے فضائی سفر میں انقلاب برپا کردیاہے۔ اس منفرد اور انوکھی سواری نے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون ہونے کا اعزاز حاصل کرکے عالمی ریکارڈ بھی قائم کرلیا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ مسافر ڈرون ایک سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ساڑھے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چین میں تیار کیے گئے ای ہینگ 184ڈرون میں فی الحال صرف ایک مسافر ہی سفر کرسکے گا جسے باآسانی آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔دنیا کے اس پہلے مسافر ڈرون کی آخری آزمائش امریکی ریاست نیواڈا میں کی گئی تھی تاہم واضح رہے اس مسافر ڈرون کو پہلی بار لاس ویگاس میں ہونے و الے الیکٹرک شو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں