شامی طیاروں کا حملہ، 3 تُرک فوجی ہلاک

04:45 PM, 24 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

انقرہ: ترکی کی فوج نے کہا ہے کہ شام کے شہر الباب پر بشار حکومت کے طیاروں کے حملے میں 3 ترک فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

طبی اور عسکری ذرائع کے مطابق زخمی فوجیوں کو ترکی کے سرحدی صوبوں کلس اور غازی عنتاب کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ شامی حکومت کے طیاروں نے مذکورہ حملہ شامی اپوزیشن کے عسکری آپریشن فرات کی ڈھال کے دوران کیا۔ یہ آپریشن ترکی کی فوج کی معاونت کے ساتھ جاری ہے۔

مزیدخبریں