کنگ خان نے اپنی عمر سے نصف عمر کی اداکارہ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیشکش کی

اداکارہ عالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیش کش کردی

04:42 PM, 24 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے  مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کو شادی کی پیش کش کرکے سب کو حیران کردیا۔بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’ڈیئرزندگی‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پہنچے جہاں انہوں نے خوب موج مستی کی جب کہ شو کے دوران کنگ خان نے اپنی عمر سے نصف عمرکم کی اداکارہ عالیہ بھٹ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیش کش کردی جس پر سیٹ کی کاسٹ سمیت حاضرین بھی حیران رہ گئے لیکن کنگ خان نے عالیہ بھٹ سے رومانس کو شو کے اسکرپٹ کا حصہ قرار دے دیا۔

شاہ رخ خان شو میں اپنے مخصوص انداز سے حاضرین کو محظوظ کرتے رہے جب کہ کامیڈی شوکی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’ڈیئرزندگی‘‘ میں عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں شاہ رخ خان بھی مختصر اور اہم کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم 25 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں