سہیل خان کی ’’شور شرابہ‘‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری

جس میں اداکارہ رابی پیرزادہ اور عدنان خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

04:27 PM, 24 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور: سہیل خان پروڈکشن کی فلم ’’شور شرابہ‘‘ کا آٹھ سیکنڈ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر لانچ کردیا ہے، جس میں اداکارہ رابی پیرزادہ اور عدنان خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم کے میوزک ڈائریکٹر ذوالفقار عطرے، رائٹر محمد طارق اور ہدایتکار حسنین حیدر آبادوالہ ہیں۔ سہیل خان نے کہا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جس کا اتنا مختصر ٹیزر لانچ کیا گیا ہے، حالانکہ ٹیزر 30 سیکنڈ کا ہوتا ہے مگر ہم نے ایک نیا آئیڈیا متعارف کروایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’شورشرابہ‘‘ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے ایک بہترین فلم ثابت ہوگی۔

مزیدخبریں