سرجیکل سٹرائیک کیا تو بھارتی نصاب میں پاک فوج کے قصے پڑھائے جائیں گے: آرمی چیف

03:39 PM, 24 Nov, 2016

خیبر ایجنسی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ میں پاک آرمی کو خدا حافظ کہہ رہا ہوں۔ 29 نومبر کو اختیارات سونپ دوں گا۔بھارت کو پتا ہی نہیں سرجیکل سٹرائیک ہوتا کیا ہے۔ ہم نے سرجیکل سٹرائیک کیا تو بھارت پاک فوج کے قصے نصاب پڑھائے گا۔

تحصیل باڑہ کے الوداعی دورہ اور شاہد آفریدی سٹیڈیم کے افتتاح کے بعد  قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے آرمی چیف نے کہا کہ  پاک فوج کے جوان بھارتی فوج کو سبق  سکھاسکتے ہیں۔  پاک فوج اور قبائل نے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کردیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف لڑنے والی پاک آرمی دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے۔  سرجیکل اسٹرائیک کی گئی تو بھارتی نصاب میں پاک فوج کےقصے پڑھائےجائینگے۔بھارتی فوج نے  سرجیکل اسٹرائیک کا ڈراما رچایا۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد شہدا کے ورثا کے لیے فاؤنڈیشن بناوں گا۔

مزیدخبریں