نیو یارک :امریکی میڈیا کے مطابق ٹر مپ کو امریکا کا سفیر مقرر کرنے کیلئے بھی بھارتی نڑاد خاتون ہی نظر آئی ، انہوں نے ریاست جنوبی کیرولینا کی بھارتی نژاد گورنرنکی ہیلی کو اقوام متحدہ میں امریکا کا سفیر نامزد رکر دیا ہے۔
ٹرمپ نے' نکی ہیلی 'کو اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر بننے کی پیش کش کی تھی۔40سالہ' نکی ہیلی' کا اصلی نام نمرتا رندھاوا ہے اوروہ ایک بھارتی نڑاد امریکی خاتون ہیں اور انہیں کم عمر گورنر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔