کشیدہ صورتحال پر تشویش، پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر خود حل کریں: برطانیہ

02:40 PM, 24 Nov, 2016

اسلام آباد: برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانس نے کہا ہے کہ پاک بھارت موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔  پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے بورنس جانسن نے کہا کہ  پاکستان اور بھارت  کومسئلہ کشمیرکاحل تلاش کرناچاہیے ۔  مسئلہ کشمیرکےحل سےمتعلق پاکستان اوربھارت کی حوصلہ افزائی کرتے رہے گے ۔

بورس جانسن نے کہا کہ تجارتی سطح پرپاکستان میں سرمایہ کاری کی حمایت کرتاہوں۔  برطانیہ کی آبادی میں2فیصدپاکستانی نژادافراد شامل ہیں۔ پاکستان اس خطے کا اہم ملک ہے۔ پاکستان کےساتھ تجارتی روابط کوفروغ دیناچاہتےہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  خطے میں سیکیورٹی کامعاملہ بہت اہم ہےجس پرپاکستان کےساتھ ہیں۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ۔ سیکیورٹی اور تجارتی سطح پر پاکستان کےساتھ مل کر کام کریں گے۔

مشیر خارجہ  وزیراعظم نے برطانوی وزیراعظم کو آیندہ سال دورہ  پاکستان کی دعوت دی ہے ۔برطانوی وزیر خارجہ کو کشمیر کی صورتحال اور ایل او سی پر بریف کیا۔ برطانوی وزیرخارجہ نےہماری تشویش کوسمجھاہے۔ بورس جانسن نےپاک بھارت مذاکرات کی بحالی کی خواہش ظاہرکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ کواپنی تشویش سےآگاہ کیا۔ پاکستان اوربرطانیہ نےباہمی روابط تجارتی سطح پربڑھانےکااعادہ کیا ہے۔ برطانوی وزیرخارجہ سے اقتصادی اور علاقائی امور پر بات چیت ہوئی۔

مزیدخبریں