ڈھاکہ؛میانمار کی مسلم اقلیت سرکاری فوج کے حملوں سے بچنے کے لیے اور پناہ کی تلاش میں اپنے ہمسایہ ملک بنگلا دیش کی طرف جا رہے ہیں۔ بنگلادیش کی سرکاری فوج نے اپنی سرحد پر پٹرولنگ بڑھا دی ہے اور میانمار کے سفیر کو طلب میانمار میں مسلم اقلیت کے ساتھ ہونے والے مظالم پر شکایت کی ہے۔
میانمار میں سرکاری فوج اور بدھ بھکشوں کی جانب سے مسلم اقلیت کا قتل عام کیا جا رہا ہے،اس وقت بنگلا دیش کی سرحد پار کرنے کے لیے ہزاروں مسلمان موجود ہیں۔
بنگلادیش کی وزات خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے ہمارے سرحدی محافظوں کے باوجود میانمار کے بے گھر افراد جس میں خواتین، بچے اور بوڑھے افراد سرحد کے اس طرف آ رہے ہیں
میانمار،مسلمان سرکاری فوج کے حملوں سے بچنے کے لیے بنگلادیش کی طرف فرار ہو رہے ہیں
02:38 PM, 24 Nov, 2016