کراچی :سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومتی شخصیات نے گاڑیوں پر لگے جھنڈے اتار دیئے۔ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد مشیروں اور معاونین خصوصی نے گاڑیوں پر لگے جھنڈے اتار دیے ، سندھ حکومت کے 4مشیروں اور 17معاونین خصوصی نے اپنی سرکاری گاڑیوں سے جھنڈے اتارتے ہوئے دیگر شخصیات کو بھی قانون کی حکمرانی اور بالادستی کا پیغام دیدیا ۔ سندھ ہائی کورٹ نے حکومتی شخصیات کو گاڑیوں پر لگے جھنڈے اتار کر سفر کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جن پر اب عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے ۔