چناری:چناری رینج میں جنگلات کے دو سو کنال رقبہ پر قبضہ مافیا سرگرم ،شناخت شدہ رقبہ کو ذاتی ملکیت میں تبدیل کردیا گیا، محکمہ کے اہلکار لمبی تان کرسو گئے ۔ چناری رینج میں چنوئیاں کے جنگلات میں محمد شریف ولدبرکت اللہ ساکنہ چڑھان چنوئیاں نے جنگلات کے دوسوکنال رقبہ پر قبضہ کرلیا ،محکمہ جنگلات کی جانب سے حدبندی کے واضح نشانات ہونے کے باوجود سیاہ جنگل کو صاف کردیا ہے ،کروڑوں روپے مالیت کے کائل اور چیڑ کے درختوں کو خشک کرنے کیلئے کیمیکل استعمال کیا جارہا ہے ،عوامی حلقوں میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے ،عوامی حلقوںنے وزیر جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ چناری رینج میں جنگلات کے درختوں کے بے دریغ کٹائی بند کر وائی جائے اور جنگلات کا رقبہ واگزار کروایا جائے ۔