ایڈیلیڈ:دو ٹیسٹ میچز کی فاتح جنوبی افریقہ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں مشکلات کا شکار ہو گئی ۔پروٹیز کے چار کھلاڑی پہلی اننگز میں 95 رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔ایڈیلیڈ میں جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔جو اس کے لیے زیادہ مفید ثابت نہ ہوا۔ اوپنر ڈین ایلگر ، ہاشم آملہ اور جے پی ڈومینی پانچ پانچ رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔سٹیفن کک نے 40 رنز کا اضافہ کیا ۔بال ٹیمپرنگ کی سزا بھگتنے والے کپتان ڈو پلیسی اور باووما کی محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری ہے ،، جنوبی افریقہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز دو صفر سے پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے ۔
جنوبی افریقن ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں مشکلات کا شکار
12:51 PM, 24 Nov, 2016