لندن:ہیکرز نے اے ٹی ایمز کو ریموٹ کنٹرول انداز سے لوٹنے کا طریقہ ڈھونڈ کر یورپی شہریوں کو بڑا چونا لگا دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 12سے زائد ممالک میں کیش مشینز کو سوفٹ ویئر کے ذریعے ہیک کرکے ڈالر، پاونڈ او ریورو اگلوا لیے گئے تاہم لوٹی گئی رقم اور نشانہ بنائے گئے بنکوں کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔اے ٹی ایم بنانے والی کمپنیوں نے اعتراف کیا کہ کیش مشینوں کو لوٹا جاتا رہا ہے لیکن ایک ساتھ کئی مشینوں سے کیش لوٹا جانا نیاعمل ہے۔
اس خطرے سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک سکیورٹی فرم کے مطابق یورپی اور ایشیائی بنکوں کو ایک ہی گروپ کو بالٹ ہدف بنا رہا ہے۔اس سال بنگلادیش کے مرکزی بنک سے 8کروڑ 10لاکھ ڈالر اور روس کے بنکوں سے2 کروڑ80 لاکھ ڈالر چرائے جا چکے ہیں۔