ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے والے کسی بھی اقدام کے حق میں نہیں ہیں، وائٹ ہاوس

ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے والے کسی بھی اقدام کے حق میں نہیں ہیں، وائٹ ہاوس

واشنگٹن: وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر باراک اوباما ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے والے کسی بھی اقدام کے حق میں نہیں ہیں۔وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما ایسے کسی بھی بل کی توثیق نہیں کریں گے جو ایران کے ساتھ جامع ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے کا باعث بنے۔
جاش ارنسٹ نے واضح کیا کہ امریکا کی موجودہ حکومت 20 جنوری 2017 تک یعنی جب صدر براک اوباما وائٹ کو ترک کریں گے، ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں کی پاسداری کرتی رہے گی۔
وائٹ ہاو¿س کے ترجمان نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے ایران کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام رپورٹوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ایران جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے تمام وعدوں کی پابندی کر رہا ہے۔