ٹرمپ کے مقابلے میں ہیلری نے 20لاکھ ووٹ زیادہ حاصل کئے

10:26 AM, 24 Nov, 2016

واشنگٹن :آٹھ نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ہلیری کلنٹن کی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ووٹوں کی برتری 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکٹورل ووٹوں کی اکثریت حاصل کر کے فتح اپنے نام کر لی تھی۔ وہ 20 جنوری 2017 کو امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
انتخابات کے دو ہفتے بعد بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔  پولیٹیکل رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق کلنٹن کے ووٹ چھ کروڑ 42 لاکھ ہیں، جب کہ ٹرمپ کے ووٹوں کی تعداد چھ کروڑ 22 لاکھ ہے۔ امریکہ: کچھ ریاستوں میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ یہ امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں پانچواں موقع ہے کہ ہارنے والے امیدوار نے فاتح سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔
وکیلوں اور ڈیٹا کے ماہرین کا ایک حصہ کلنٹن ٹیم کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ تین ریاستوں کے نتائج کی جانچ پڑتال کروا کر اس بات کا تعین کریں کہ آیا کسی بیرونی ملک نے کمپیوٹر ہیکنگ کے ذریعے ووٹوں کی گنتی میں گڑبڑ تو نہیں کیا۔

مزیدخبریں