ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی نظریں مصباح الحق کی غیر موجودگی پرمرکوز

ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی نظریں مصباح الحق کی غیر موجودگی پرمرکوز

ہملٹن:نیوزی لینڈ کی ٹیم کی نظریں ہملٹن ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گرین شرٹس کے خلاف تین دہائیوں میں پہلی مرتبہ سیریز جیتنے پر مرکوز ہیں۔اس سے پہلے ہونے والی تمام سریز میں شاہینوں کا پلڑ بھاری رہا ہے۔ہملٹن کے گراؤنڈ میں ہمیشہ رہی شاہینوں کی اونچی پرواز۔
اس گراونڈ میں پاکستانی ٹیم کا میزبان حریف سے چار بار ٹکراؤ ہوا .

دو میں قومی شاہینوں کو فتح ملی ایک میں کیویز کامیاب ہوئے  جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔شاہینوں نے اسی گراونڈ پر 2011 میں میزبان کو 10 وکٹوں کی بدترین شکست سے دوچار کیا تھا.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 22 سیریز کھیلی گئی ہیں جن میں سے اب تک نیوزی لینڈ صرف دو سیریز جیت سکا ہے جس میں سے آخری سیریز 1985 میں جیتی تھی۔نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد ایک صفر کی برتری حاصل کر چکی ہے ، میچ ڈرا یا جیت کی صورت میں بھی کیویز 31 برس بعد سیریز اپنے نام کر لیں گے۔