انیس قائمخانی پر 22 سال پرانے مقدمہ میں فرد جرم عائد

10:14 AM, 24 Nov, 2016

حیدر آباد: پی ایس پی  کے رہنما انیس قائم خانی پر22 سال پرانے مقدمہ میں  فرد جرم عائد کردی  گئی۔  نیو نیوز کے مطابق حیدر آباد کی سیشن جج کی عدالت میں انیس قائم خانی کے خلاف اقدام قتل اور جلاﺅ گھیراﺅ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم انیس قائم خانی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

انیس قائم خانی نے پہلے ہی مقدمے میں ضمانت کرا رکھی تھی۔ عدالت نے انیس قائم خانی پر فرد جرم عائد کر کے گواہوں کو 14 دسمبر کوپیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیے۔ واضح رہے کہ انیس قائم خانی کے خلاف 1994میں کینٹ تھانے میں اقدام قتل اور جلاﺅ گھیراﺅ کا مقدمہ درج تھا۔

مزیدخبریں