برطانوی پارلیمنٹ میں دوران اجلاس اراکین موبائل سے کھیلتے رہے

10:04 AM, 24 Nov, 2016

لندن: آج کل یہ کہنا بہت آسان ہے کہ موبائل فون آپکے جسم کا حصہ بن چکا ہے ،آپ اسے دور نہیں رکھ سکتے ایسا ہی ایک تجربہ برطانوی پارلیمنٹ میں دیکھنے میںآیا جب برطانوی رکن پارلیمنٹجان میکڈونل حکومتی اخراجات کے پلان پراہم خطاب کررہے تھے تواس وقت ان کی اپنی پارٹی کے20 سے زائد اراکین ان کی تقریر سے زیادہ اپنے اپنے موبائل فون میں مصروف رہے۔
جب جان میکڈونل نے چانسلرفلپ ہیمنڈ سے کہا کہ پلان مستقبل کیلیے امید افزا نہیں ہے تو لیبر پارٹی کے اراکین یہ سمجھے کہ اپوزیشن لیڈر جیریمی کاربائن کی قیادت پرمایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے، تمام ارکان 6سال سے برسراقتدار ٹو ری پارٹی پر برس پڑے۔
ان کے مطابق موسم خزاںکے اعلامیے میں حکومت نے صرف اپنی بات کی ہے، اقتصادی ترقی، تنخواہوں میں اضافہ اور تجارتی سرمایہ کاری زوال پذیر ہے۔

مزیدخبریں