واشنگٹن :نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ بہترین انداز میں اپنی کاروباری ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی بہترین انداز میں چلاسکتے ہیں۔
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینیٹر نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے ایوان میں ایک قرارداد پیش کرنے جا رہے ہیں۔
اگرچہ امریکی قانون میں ضروری نہیں کہ صدر اپنے کاروباری مفادات سے لا تعلق ہو جائے، تاہم ماضی میں روایت یہی رہی ہے کہ صدر اپنے کاروباری لین دین سے الگ ہو جاتے ہیں۔
عہدہ صدارت کی ذمہ داری نبھانے کے ساتھ اپنا کاروبار بھی چلا سکتا ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ
08:58 AM, 24 Nov, 2016