انٹراپارٹی الیکشن پر تحریک انصاف کو نوٹس ، سماعت 30 مئی کو ہوگی

08:02 PM, 24 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن پر پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن 30 مئی کو کرے گا، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر خان، رؤف حسن کونوٹس جاری کر دیے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو کروائے گئے انٹراپارٹی الیکشنز پر 7 اعتراضات عائد کیے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا  کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن نہیں کروائے، انتظامی ڈھانچہ ختم ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر سوالات اٹھائے تھے۔

مزیدخبریں