سپین : سپین میں ریسٹورنٹ منہدم ہونے سے چار افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ سپین میں میلورکا جزیرے کے ساحل سمندر پر واقع ایک ریسٹورنٹ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔
ہسپانوی حکام نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، حکام نے فوری طور پر اس حادثے کی وجہ کی نشاندہی نہیں کی تاہم، ایک فائر اہلکار نے کہا کہ عمارت میں ضرورت سے زیادہ ہجوم کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
دو منزلہ عمارت پلایا ڈی پالما کے علاقے میں منہدم ہوئی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 20 اور 30 سالہ 2 جرمن خواتین، ایک 44 سالہ سینیگالی مرد اور ہوٹل کی ملازمہ 23 سالہ ہسپانوی خاتون شامل ہے۔
ایمرجنسی سروسز کے ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے ۔