18 اشیا سستی اور 12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں

04:14 PM, 24 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:ہفت وار مہنگائی کے شماریات کے مطابق   18 اشیا سستی اور 12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔ملک میں ہفتہ وار مہنگائی مزید 0.34 فیصد کم ہوگئی۔

پاکستان ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 21.31 فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا سستی اور 12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، جبکہ 21 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ ایک ہفتے میں لہسن ،مرغی کا گوشت  سستا ہوا، آٹا ، پیاز اور انڈوں کی قیمت میں  کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ایل پی جی  اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں کمی ہوئی۔پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں چائے، بکرے کا گوشت، گڑ، دہی، دودھ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی قلیل مدتی مہنگائی کی شرح میں 1.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح تنزلی کے بعد 21.22 فیصد پر آگئی تھی۔

مزیدخبریں