ہماری تیاری مکمل ہے ،اگر انہیں لگتا ہے کہ ہمارے پاس ڈائریکٹ انویسٹر نہیں آئے گا تو یہ ان کی خام خیالی ہے: علی امین گنڈا پور

03:53 PM, 24 May, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: وزیرا علی خیبر پختونخوا  علی امین گنڈا پور کاکہنا ہےکہ  ہماری تیاری مکمل ہے ،اگر انہیں لگتا ہے کہ ہمارے پاس ڈائریکٹ انویسٹر نہیں آئے گا تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔علی امین گنڈا پور نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تیاری مکمل ہے ،اگر انہیں لگتا ہے کہ ہمارے پاس ڈائریکٹ انویسٹر نہیں آئے گا تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔


وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ذمے داروں کو عوام مسترد کر دیں، اپنا حق لینا ہم جانتے ہیں، 15 دن بعد بتاؤں گا کہ صوبہ کس کا ہے؟ بٹن کس کا ہے؟ بجلی کس کی ہے؟۔

ہم ان کے پابند یا غلام نہیں ہے، ان کے رویے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی اصلاحات کر رہے ہیں، معیشت کو خود بہتر بنائیں گے، یہ ہمیں نہیں بلا رہے، ایس آئی ایف سی میں ہم ان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔


وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم ان سے زیادہ انویسٹرز لا سکتے ہیں، اگر انہیں ہماری ضرورت نہیں تو ہمیں بھی ضرورت نہیں، ہماری تیاری مکمل ہے اس لیے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں