لاہور: قومی ٹیم کی سلیکشن کے عمل پر ناراضی کا اظہار،چیئرمین پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان روک دیا۔امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع تھا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے قومی ٹیم کی سلیکشن کے عمل پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر اعتراض نہیں اٹھایا بلکہ باقاعدہ میٹنگز نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے پر محسن نقوی نے خط کے ذریعے سلیکشن کمیٹی سے جواب طلبی کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹیم کے انتخاب کیلئے کسی اجلاس کی کارروائی کے منٹس محسن نقوی تک نہ پہنچائے گئے جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کا نوٹس لیا اور سکواڈ کا اعلان روک دیاگیا۔