کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج مسلسل تیسرے روزبھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی مالیت 1543 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 933 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2338 ڈالر فی اونس ہے