پنجاب حکومت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر خصوصی عدالتوں میں ججز تعینات کردیے

09:59 AM, 24 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب حکومت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر خصوصی عدالتوں  ججز تعینات کرکے نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ۔


ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے نوٹیفکیشن چیف جسٹس کی عدالت میں پیش کردیا۔  وزیر اعلی مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کی  خصوصی عدالتوں میں ججز کے تقرر کی منظوری دی گئی ۔ 


نوٹیفکیشن کے مطابق  پنجاب کی 6انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں ججز کا تقرر کیا گیا ہے ۔ 2 اینٹی کرپشن ، اور ایک ،ایک جج کی تقرری سروس ٹربیونل اور  کنزیومر کورٹ میں کی گئی ۔ 

مزیدخبریں