جہانگیر ترین کے لاہور میں ڈیرے،اہم ملاقاتیں، کیا کوئی فارورڈ بلاک بن سکتا ہے؟

04:56 PM, 24 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما  سے لاہور میں  کئی اہم  رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں   فارورڈ بلاک بننے کا امکان ہے۔ جہانگیر ترین  پچھلے چند روز میں کئی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔جہانگیر ترین   ایک ہفتے  میں  20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات ملاقات کرچکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق  جلد ہی تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک سامنے آسکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے رہنمائوں نے  پارٹی کو خیر باد کہ کر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان  کا ساتھ بھی چھوڑ دیا ہے ۔

مزیدخبریں