صدرعلوی عمران خان کی   پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے خراب  تعلقات  میں بھی اسی کا کردار، پارٹی چھوڑنے والے ایوان صدر سے اجازت لیتے ہیں: سابق وزیر کا بڑا الزام

01:45 PM, 24 May, 2023

لاہور: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کا جو کردار صدر عارف علوی نے ادا کیا ہے وہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت خراب ہونے کے پیچھے بڑا کردار صدر عارف علوی کا تھا۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی  چھوڑنے کیلئے جتنی پریس کانفرنسز ہورہی ہیں وہ تمام لوگ پہلے ایوان صدر جاتے ہیں۔ پریذیڈینسی خود کو بچانے کیلئے تھپکی لگاتی ہے کہ جاؤ پریس کانفرنس کرو۔ 

میزبان نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو آپ نے یہ بات بتائی کہ صدر عارف علوی آپکی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں؟ جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر آپ کو میری بات کی تصدیق کرانی ہیں تو سابق آرمی چیف سے کرواسکتے ہیں۔

مزیدخبریں