لاہور: نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کو منی لانڈرنگ کے الزام میں بے قصور قرار دے دیا۔
نیب عدالت نے ہارون یوسف کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ نیب نے رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔
عدالت میں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ شہباز شریف کے نمائندے نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔
جج احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ آیندہ سماعت پرعدالت ریکارڈ کی بنیاد پر فرد جرم عائد کرنے کا جائزہ لے گی۔ عدالت نے ضمنی رپورٹ کی کاپی ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔