فیض آباد آدمی جا رہے ہیں، ہم نے جی ایچ کیو جانا ہے، کنول شوزب کی ہدایات

11:41 AM, 24 May, 2023

نیوویب ڈیسک

 لاہور: پی ٹی آئی ویمن ونگ کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔ سابق ایم پی اے فرح آغا جی ایچ کیو کی جانب جانے کی بات کر رہی ہیں۔ 

پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کا جی ایچ کیو حملے میں کردار سامنے آگیا۔ عمران خان کی گرفتاری کے تناظر میں منظر عام پر آنے والی آڈیو میں سابق ایم پی اے فرح آغا مختلف خواتین کارکنوں کو کنول شوذب کا پیغام دے رہی ہیں۔

فرح آغاخواتین کارکنان کو کہہ رہی ہیں کہ کنول شوذب نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے۔

فرخ آغا کی مبینہ گفتگو میں سنا جا سکتا ہے کہ وہ دیگر خواتین کارکنان سے مخاطب ہو کر کہہ رہی ہیں میں نکل آئی ہوں کیونکہ میڈم کنول نکلی ہوئی ہیں، میڈم  کنول نےکہا ہے جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ فیض آباد کی طرف آدمی جارہے ان میں راشد حفیظ، شفیق اور سماویہ ستی ہیں۔ ہم نے اب جی ایچ کیو پینچنا ہے۔   

سابق ایم پی اے فرح آغا نے سبرینا سے گفتگو میں کنول شوزب کا بار بار ذکر کیا گیاہے۔

مزیدخبریں