اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے، تحریک انصاف کے کارکن اسلحہ جمع کر رہے ہیں، کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا۔
ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اسلحہ جمع کر رہے ہیں، کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ عمران خان کاارادہ پر امن احتجاج کانہیں بلکہ فتنہ فسادکا ہے۔
ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہمیں کام کر دیا تو خیبر پختون خوا سے ان کے دس بندے بھی اسلام آباد نہیں آسکیں گے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ عدالت سمجھتی ہے کہ انتظامات نہیں درست نہیں اور جو عدالت کہے گی ہم وہی کرینگے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام راستوں پر کیمرے لگائے ہیں جو بھی غلط کام کریگا تو اسے کیمرے کی آنکھ محفوظ کرلے گی ۔انہوںنے کہاکہ یہ سارے خیبر پختون خوا میں جا کر بیٹھ گئے ہیں اور حکومتی وسائل کے ساتھ وفاق پر حملہ آورہونا چاہتے ہیں ۔