معاشی بحران کے شکار ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

معاشی بحران کے شکار ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

کولمبو:پہلے ہی معاشی بحران  کے شکار سری لنکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ۔ 

سری لنکا کے وزیر توانائی  کا کہنا ہے کہ کابینہ نے تیل کی قیمتوں میں اس لیے اضافے کی منظوری دی ہے کہ ریاست کے زیرانتظام پیٹرولیم کارپوریشن میں بھاری نقصانات کو روکا جا سکے۔

ڈیزل کی قیمت 289 سے بڑھا کر 400 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے ,جبکہ پیٹرول کی قیمت کو 338 سے بڑھا کر 420 روپے کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں 230 فیصد اور پیٹرول کے قیمت  میں 137 فیصد سے زائد اضافہ کیا جا چکا ہے۔