تحریک انصاف میں دراڑیں،خواجہ آصف کا اہم انکشاف

تحریک انصاف میں دراڑیں،خواجہ آصف کا اہم انکشاف

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ  جو لوگ اسلام آباد پر حملہ آور  ہو رہے ہیں ان میں آپس میں بھی نفاق ہے، پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان نے استعفے نہیں دئیے،وہ کہتے ہیں کہ ہم واپس آجاتے ہیں مگر اپوزیشن لیڈر ہمارا بنا دو  اور دھرنے سے متعلق بھی بات کر لیں گے۔


وزیر دفاع خواجہ آصف نے فلو ر آف دی ہائوس میں کھڑے ہو کر اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصا ف کے یہ کون لوگ ہیں میں اس کی تفصیل میں  نہیں جا نا چاہتا ، وقت سب کچھ بتا دے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ جو لوگ اسلام آباد پر حملہ ہو رہے ہیں،ان میں آپس میں بھی نفاق ہے ۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے استعفے نہیں دیئے ،ان سے کہتا ہوں ایوان میں آئیں اور کھڑے ہو کر کہیں کہ میں استعفیٰ دیتا ہوں مگر  وہ ایسا نہیں کرتے   اور کہتے ہیں کہ ہم واپس آجاتے ہیں مگر اپوزیشن لیڈر ہمارا بنا دو  اور دھرنے سے متعلق بھی بات کر لیں گے ۔ میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، وقت سب کچھ بتا دے گا۔