فہمیدہ مرزا نے زرداری ،نواز ،شہباز شریف کو آئینہ دکھا دیا 

09:12 PM, 24 May, 2022

اسلام آباد:جی ڈی اے کی سینئر رکن و سابق سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ اللہ کے ننانوے ناموں کے نیچے کھڑے ہوکر کہتی ہوں آپ حکومت میں آئے نہیں آپکو لایا گیا ہے ،یہ قومی اسمبلی اپنی جمہوری حیثیت کھو چکی ہے، آج پھر چادروچاردیواری کو پامال کرکے نوے کی دہائی کے کارنامے دہرائے جارہے ہیں، بتائیں بے نظیر بھٹو کو جلاوطنی اور آصف علی زرداری کو گیارہ سال جیل کس کی وجہ سے کاٹنا پڑی ۔

 جی ڈی اے   کی سینیر رکن ڈاکٹر فہمیدہ مرز ا نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آج ہم نے دیکھا کہ کرسیاں بدلتے ہی کوئی اپنی آنکھیں آسمان پر لے جاتا ہے ،اپوزیشن ہے کتنی دوخواتین اور ایک مولانا عبدالاکبر چترالی ،آج پھر نوے کی دہائی میں ہم چلے گئے ہیں ،آج یہ لوگ چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کررہے ہیں ،آج اسٹیبلشمنٹ کے طعنے دینے والے بتائیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا تختہ کس نے اسٹیبلشمنٹ سے ملکر الٹا تھا ۔

بے نظیر بھٹو کو جلاوطنی اور آصف علی زرداری کو گیارہ سال جیل آپ کی وجہ سے ہوئی ،جسٹس ر ناصرہ جاوید اقبال کے گھر میں جو پولیس گردی ہوئی اس پر فخر کرسکتے ہو،ایک چھوٹی سی بچی کو کل ریڈ کے دوران جو تھپڑ لگا اس کا دفاع کرسکتے ہو ،میرے خاوند نے گھر سے دور وقت گزارا تو بھٹو خاندان کی وفا میں گزارا ،ہمیں گھر سے دور رکھنے کا سہرا بھی آپ کے سر ہے ،اللہ کے ننانوے ناموں کے نیچے کھڑے ہوکر کہتی ہوں جوظلم آپ نے کئے مثال نہیں ملتی ،یہ پارلیمنٹ تو پہلے ہی  حیثیت کھو چکی ہے ،کیا آپ چاہتے ہیں کہ جو اپوزیشن چند لوگوں کی رہ گئی ہے وہ بھی چلی جائے،ہم جانتے ہیں آپ آئے نہیں لائے گئے ہیں ،یہاں ضمیر جاگنے کی بات کی جاتی ہے تو جھانکیں اپنے ضمیر میں کیا ضمیر ہے،سیاسی ایکٹویٹی کو جتنا خراب کریں گے اتنا خراب ہوگی۔

فہمیدہ مرزا نے مزید کہا اگر یہ لانگ مارچ بھی ہے تو ہونے دیں،ماضی میں اسطرح کی بہت حرکتیں ہم نے دیکھی،میرے بچوں نے بھی اس صورتحال کا سامنا کیا،ایک پولیس وَالاشہید ہوا جو افسوسنا ک بھی ہے، اس پولرائزیشن کو کم کریں،اکنامک چیلنجز ہمارے لیے بہت بڑے ہیں ،اس ملک کے مفاد میں یہ کہہ رہی ہوں,اسطرح چادر چار دیواری کا تقدس پامال نہ کیا جائے۔

مزیدخبریں