اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی کیلئے کئے جانے والے مارچ سے اب کی بار پاکستان عوامی تحریک نے لا تعلقی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ساڑھے 3 سالوں میں پی ٹی آئی کی حکومت نے سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کیلئے کچھ نہیں کیا ۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جس جماعت کے ساتھ ہم گزشتہ دھرنے میں شانہ بشانہ کھڑے رہے اور مل کر جدو جہد کی ،اُسی جماعت نے اقتدار میںآکر سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا کیلے کچھ نہیں کیا ،انہوں نے اپنے کارکنوں کو روکتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے جلسے میں شریک نہ ہوں ،ہمارا اس تحریک سے کوئی تعلق نہیں ۔
طاہر القادری نے مزید کہا کہ ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔