اسلام آباد:وزارت داخلہ نے اسلام آباد کے لیئے رینجرز کی مذید تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ نے رینجر کی اسلام آباد کے لیئے دو ونگ جبکہ راولپنڈی کے لیےایک ونگ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان کے 10 بڑے شہروں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے جارہے ہیں ،لانگ مارچ اور شرکا کو کنٹرول کرنے کیلئے جہاں شہر شہر بھاری پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے ،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے وہیں اسلام آباد میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے وزارت داخلہ نے رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے ۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ نے رینجر کی اسلام آباد کے لیئے دو ونگ جبکہ راولپنڈی کے لیےایک ونگ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔