اسلام آباد کب اور کیسے پہنچنا ہے ؟لاہوروالوں کے نام حماد اظہر کا اہم پیغام

04:35 PM, 24 May, 2022

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ئوں نے لاہور میں موجود اپنے کارکنوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کل لاہور سے جلسہ کب اور کس مقام سے نکلے گا اس کا اعلان کچھ دیر میں کر دیا جائیگا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حما د اظہر نے لاہور کی عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اہلیان لاہور نکلنے کیلئے تیار ہو جائیں ،انہوں نے کہا میں خود کارکنان اور عوام کے ساتھ لاہور سے کل روانہ ہوں گا،مقام اور وقت کچھ دیر بعد اعلان ہو گا۔

حما د اظہر نے کہا اب حقیقی آزادی کے اس عوامی سمندر کو کوئی نہیں روک سکتا ہے اور اگر کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو نتائج خطرناک ہونگے ،لاہور کی پولیس اور انتظامیہ خبردار رہے ،امپورٹڈ حکومت کا غیر آئینی حکم اگر مانا تو ہم اسے بھولیں گے نہیں ۔

مزیدخبریں