پلان اے، بی، سی تیار، عمران خان کی قیادت میں آزادی مارچ ہو کر رہے گا: اسد عمر

02:56 PM, 24 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں آزادی مارچ ہوکر رہے گا اور صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمارے پلان ’اے ، بی، سی‘ تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماءاسد عمر نے حکومت کی جانب سے لانگ مارچ روکنے کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کھلم کھلا آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ہم سب نے آئین کی پاسداری کرنی ہے کسی حکومت کی نہیں، فضل الرحمان بھی بہت سارے لوگ ہمارے دورمیں لے کر آئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ سے متعلق پیدا کی گئی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمارے پلان اے، بی، سی تیار ہیں اور سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آزادی مارچ ہو کر رہے گا۔ 
ہمارے دور میں حکومت گرانے کا کہہ کر دو بار لانگ مارچ کئے گئے لیکن بیرون مداخلت سے مسلط کی گئی غیرفطری حکومت کا رویہ دیکھ لیں، یہ آئین وقانون کی دھجیاں اڑارہی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ منتخب حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے بعد معیشت کا پہیہ رکا ہے، طاقت کے استعمال سے پاکستان بند تو کرسکتے ہیں مگر چلا نہیں سکتے۔ کیا اس وقت آپ کو پاکستان چلتا ہوا نظر آ رہا ہے؟ 

مزیدخبریں