کراچی: سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کےمطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، فیصلے کا اطلاق سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا۔