اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں دو ماہ کےلئے دفعہ 144 نافذ کر دی جبکہ ریڈ زون کی سیکورٹی کیلئے فوج طلب کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دو ماہ کےلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لئے فوج طلب کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی، ریڈ زون میں قائم تمام حساس عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔
ریڈ زون اور اس کے اطراف میں پانچ یا اس سے زائد بندوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ ممکنہ احتجاج، ریلی اور دھرنوں کے سبب کیا گیا۔