لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ’آج فتنے کی کُرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لختِ جگر اس سے الگ ہوگیا اور پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔‘
آج فتنے کی کُرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لختِ جگر اس سے الگ ہوگیا اور پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔کئی دنوں سے ریاست کو 'خونی انقلاب' کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں pic.twitter.com/HLcnDIvoi4
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 24, 2022
لیگی نائب صدر نے کانسٹیبل کمال کی شہادت پر اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کئی دنوں سے ریاست کو ’خونی انقلاب‘ کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔‘
بے حسی اور بے شرمی کی انتہا ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 24, 2022
پہلے پولیس سےغیر قانونی کام کرواتے ہو
اور اب اس اہلکار کی موت پر مگرمچھُ کےآنسو بہا رہی ہو۔
کسی کے گھر میں رات کے اندھیرے چور داخل ہوتے ہے پولیس عوام کی محافظ لیکن آپ نے ہمیشہ پولیس کا غلام استعمال کیا چاہے ماڈل ٹاؤن ہو یا اسکے علاوہ بے شمار واقعات https://t.co/OD5oGkOUOq
مریم نواز کی ٹویٹ کے جواب میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کہتے ہیں کہ پہلے پولیس سےغیر قانونی کام کرواتے ہو اور اب اس اہلکار کی موت پر مگرمچھُ کےآنسو بہا رہی ہو۔
’کسی کے گھر میں رات کے اندھیرے چور داخل ہوتے ہیں۔ پولیس عوام کی محافظ لیکن آپ نے ہمیشہ پولیس کا غلام استعمال کیا چاہے ماڈل ٹاؤن ہو یا اسکے علاوہ بے شمار واقعات۔‘